انصاف

اللہ میاں تھلّے آ  ۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!!

گجرات  /  کنجاہ میں چند روز پہلے مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لڑکی کا ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا ، سوشل میڈیا  پر خبر آنے پر انتظامیہ نے ایکشن لے کر ایف آئی آر تو درج کر لی ہے لیکن ابھی تک اصل ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔۔
ذرائع کےمطابق ملزم وہاں کا ڈان ہے چند اوباش لڑکوں کا اس نے ایک گینگ بنا رکھا ہے دو تین اوباش عورتیں بھی اس کے ہاں کام کرتی ہیں جو اس کے لئے شکار تلاش کرکے لاتی ہیں ، ملزم کے بارے بتایا جاتا ہے کہ وہ کروڑ پتی آدمی ہیے وہاں کی ساری پولیس اس کی دائیں جیب اور سیاستدان بائیں جیب میں جبکہ میڈیا کی اکثریت شلوار کی جیب میں  ہیں ، پہلے بھی اس پر متعدد پرچہ جات ہو چکے ہیں مگر اپنے سیاسی اور مالی اختیارات کی وجہ سے فوری طور پر گھر آ جاتا ہے ، اب بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے ایک ہفتے میں وہاں کے دو ایس ایچ او تبدیل ہوگئے ہیں مگر ابھی تک اس ملزم کو گرفتار کرنے کی کوئی جرات نہیں کر رہا ، سوشل میڈیا پر کچھ گجرات کے رپورٹروں کے مطابق گجرات پولیس کے بڑے چرچے ہیں رپورٹروں کے ہی مطابق  گجرات پولیس صوبہ میں سب سے پہلے نمبر پر جارہی ہے ، عوامی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بدکردار شخص کو کیفر کردار تک پہنچا کر گجرات پولیس اپنی نیک نامی میں اضافہ کرے ، اگر یہ نہیں ہے تو پھر  ۔۔

باقی سب کہانیاں ہیں  ۔۔!!!!

(طارق بشیر بٹ)





یونانی کھانے







Comments

Popular posts from this blog

PIAپی آئ اے پر بین کی اصل حقیقت